top of page
  • Writer's picture24newspk

'میں نے وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن ۔۔۔شاہد آفریدی نے دل کی بات کہہ دی


اسلام آباد(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے نمائشی میچ میں بہترین پرفارمنس پر سراہا۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض جیسے باولر کو چھکے مارنا بڑی بات ہے، میں نے بھی وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن 6 نہیں مارپایا تھا، افتخار نے وہاب کو 6 چھکے مار کر میرا کام بھی پورا کردیا۔



شاہد آفریدی نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افتخار نے خود کو بہت بہتر کیا ہے، پہلے وہ ٹک ٹک والا کھلاڑی تھا کیوں کہ وہ مصباح الحق کا فین تھا اس لیے وہ بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ افتخار نے خود کو بہت امپروو کیا اب وہ باولنگ بھی کرتا ہے اور بیٹنگ بھی کرتا ہے، اگر ٹیم کو کبھی مڈل آرڈر بیٹسمین کی ضرورت ہو تو افتخار ایک تیار پلیئر ہے جو تجربہ کار بھی ہے۔

14 views0 comments
bottom of page