• 24newspk

میں نے ویڈیو میں کہا تھا بھارت پاکستان کو جتوائے گا انہوں نے تو پاکستان کو مروا دیا۔۔ شعیب اختر


24نیوز پی کے: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑا جانے پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے تبصرہ دلچسپ تبصرہ کیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ’میں نے ویڈیو میں کہا تھا بھارت پاکستان کو جتوائے گا۔‘


شعیب اختر نے کہا کہ ’یہ تو پاکستان کو مروادیں گے، اپنی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ کروادیے، اب پتہ نہیں آگے کیا ہوتا ہے؟ واضح رہے کہ پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل میچ میں بھارت کی آدھی ٹیم 50 سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔


13 views0 comments