24newspk
میں نے یہ سوچ کر ٹوئیٹ کیا کہ میرے ٹوئیٹ کرنے سے ویرات کوہلی کو کچھ سپورٹ ملے گی۔۔ کپتان بابر اعظم

24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز جو آج کل آؤٹ آف فارم ہیں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا اس کے بارے میں وضاحت کی ۔
کل سری لنکا کے شہر گال میں میڈیا سے بات چیت کی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی حمایت کی اور دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کا خراب پرفارمنس محض ایک عارضی مرحلہ ہے۔“میں خود ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے اس حقیقت سے واقف ہوں کہ آپ اس طرح کے مرحلے سے گزرتے ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایسے مرحلے میں کسی کھلاڑی کو کیا گزرنا پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں آپ کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔ میں نے صرف یہ سوچ کر ٹویٹ کیا کہ اس سے اسے کچھ مدد ملے گی۔ وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں‘‘ ۔
بابر اعظم نے کہا کہ “وہ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہا ہے اور وہ جانتا ہے کہ ان حالات سے کیسے نکلنا ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے، لیکن اگر آپ کھلاڑیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں تو یہ واقعی اچھا ہو گا،‘‘آ پ کو بتاتے چلیں کہ بابر اعظم نے کل ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی ملی اور بھارت میں بابر اعظم کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے،سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
24 News PK: Pakistan cricket team captain and world's number one batsman Babar Azam explained his tweet in support of the former Indian captain and world's best batsman who is out of form these days.
Speaking to the media in Galle, Sri Lanka yesterday, he responded to a question and supported former India captain Virat Kohli and claimed that his poor performance in international cricket was just a temporary phase. Being aware of the fact that you go through such a phase and I also know what a player has to go through in such a phase. At times like these you need support. I just tweeted it thinking it might help him a bit. He is one of the best players.
"He has been playing a lot of cricket and he knows how to get out of those situations," Babar Azam said. It takes time, but if you support the players, it will be really good," said Babar Azam in a tweet encouraging Virat Kohli yesterday, which was widely shared on social media. This initiative of Babar Azam is being accepted and appreciated in India.
The first test match between Pakistan and Sri Lanka is being played today, Sri Lanka have won the toss and decided to bat first.