24newspk
”میں پاکستان آ کر پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں“آسٹریلین کرکٹر کا شاندار اعلان

لندن (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ کے چرچے پوری دنیا میں ہیں پی ایس ایل میں دنیا کے بڑے نام کھیل چکے ہیں ہر سال پی ایس ایل کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ایسے میں آسٹریلیا کے بہترین بلے باز عثمان خواجہ نے بھی اگلا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آ سٹریلیا کے بلے باز پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے انگلینڈ میں انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ میں نے انگلینڈ میں ٹی 20 لیگ اور انڈین پریمیر لیگ کھیلی ہے لیکن کیریبین کرکٹ لیگ اور پاکستان سپر لیگ کبھی نہیں کھیلا اب چاہتا ہوں کہ میں پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں۔
اآسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے بتایا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا ہوں لیکن گیارہ بارہ سال سے پاکستان نہیں گیا مجھے پوری امید ہے کہ مین جب پاکستان جاؤن گا اور پی ایس ایل کھیلو ں گا تو مجھے اپنے سامنے کھیلتے دیکھ کر خوش ہونگے اور مجھے بھرپور سپورت کریں گے کیوں کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں ۔