top of page
  • Writer's picture24newspk

میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں:شاداب کی دلچسپ باتیں


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے ) پاکستان میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والا کھیل کرکٹ ہے اور لوگ کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں اور یہاں کرکٹرز کو عوام اتنا پسند کرتی ہے کہ ان کو زمین سےاٹھا کر سر کا تاج بنا دیتے ہیں اور جب وہ کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے تو ان پر سارا غصہ بھی نکال دیتے ہیں ۔آج کل تو پاکستان میں کرکٹ کی بہاریں ہیں اور پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سوشل میڈیا کی وجہ سے کرکٹر راتوں رات اسٹار بن جاتے ہیں ۔ لیکن کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو مشہور ہونے کے باوجود سادگی میں رہتے ہیں ،ایسے ہی ایک کھلاڑی قومی ٹیم کے آلراؤنڈر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنے کیریئر اور طرز زندگی پر خصوصی گفتگو کی ۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےانٹرویو میں بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان سے لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقیناً ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟ لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزاررہی ہے۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ آج بھی جب میں گھر جاؤں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیوں کہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے، شاداب خان نے کہا کہ اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں۔

21 views0 comments
bottom of page