top of page
  • Writer's picture24newspk

میں چاہتا تھا پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کروں لیکن برداشت کی ہمت ختم ہو گئی ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا پی ایس ایل سیون ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ۔

شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چیپنل پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پی ایس ایل سیون چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ویڈیون میں کہا کہ میں آخری پی ایس ایل اپنے فینز کی وجہ سے کھیلنا چاہتا تھا اور آخری پی ایس ایل کو یادگار بنانا چاہتا تھا لیکن اب تکلیف بردہشت سے باہر ہو گئی پاؤں کی انگلیوں تک درد ہوتا ہے ۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ کمر کی تکلیف بہت پرانی ہے پچھلے 15 سال سے اس درد کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 2 مہینے ریسٹ کروں گا اس کے بعد کے پی ایل ہے وہ اپنے فینز کے لئے کھیلوں گا پھر ٹی ٹین لیگ بھی ہے،میں آج کچھ بھی ہوں اپنے فیز کی وجہ سے ہوں ۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کیا اور معذرت بھی کی۔

شاہد خان آفریدی نے اپنا آخری پی ایس ایل کا اختتام کر لیا ۔شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی،کراچی کنگز اور ملتان سلطان اوراکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔

100 views0 comments
bottom of page