top of page
  • Writer's picture24newspk

میں چاہتا ہوں کہ اگلے ورلڈ کپ میں ۔۔۔۔! وزیر اعظم عمران خان نے بڑی بات کر دی


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی اسپورٹس) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ ہوا ،معاہدے کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کے نشریاتی حقوق تین سال کے لئے پی ٹی وی اسپورٹس کو دے دیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اسپورٹس اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان عمران خان تھے معاہدے کے مطابق پی سی بی نے پی ٹی وی کو تین سال کے لئے نشریاتی حقوق دے دیے ہیں ۔ معاہدے پر دستخط یے گئے جس سے 200 ملین امریکی ڈالر اآمدنی متوقع ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پی ٹی وی کو مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پی ٹی وی اسپورٹس کرکٹ کی کوریج میں قائدانہ کردار ادا کرے۔وزیر اعظم نے کہا پاکستان دنیا میں ناقابل شکست ہو جائے گا اگر پاکستان کرکٹ اسڑکچر کو ٹھیک کر لے۔ دونوں اداروں میں معاہدے کی پہلی اسائنمنٹ تیس ستمبر سے شروع ہونے والا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہے اس کی براڈکاسٹنگ پی ٹی وی کرے گا۔


وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ایسے لوگ موجود تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ نظام کی تبدیلی ہو کیوں کہ ان کے اپنے مفادات تھے۔پاکستان کرکٹ کا نظام دنیا بھر سے مختلف تھا۔اگر ہم میرٹ اور مقابلے کی فضاء کو صحیح کریں تو پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا خواب کے آئی سی سی کےآنے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ نظر آئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بنے۔

وزیر اعظم عمران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان میں کرکٹ کا جو ٹیلنٹ دیکھا وہ میں نے کہیں بھی نہیں دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی مشکل سے حفیظ اظہر اور مصباح کو سمجھایا کہ کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب نظام تبدیل ہوتا ہے لیکن آپ دیکھی‏ں گے کہ آپ جو نیا سسٹم متعارف کرایا ہے پاکستان کرکٹ بہت ترقی کرے گی


62 views0 comments
bottom of page