top of page
  • Writer's picture24newspk

میں ہمیشہ عبداللہ کو کہتی ہوں کہ زیادہ چوکے چھکے نہ مارا کرے ورنہ آؤٹ ہوجائیگا، عبداللہ شفیق کی والد


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عبداللہ شفیق کی والدہ نے اپنے بیٹے کی کارکردگی کے بارے میں کچھ خدشات کا اظہار کیا۔پاکستان سپر لیگ سیز ن کی پہلی بار چیمپئن بننے والی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پاک آسٹریلیا سیریز ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔


اس تقریب میں قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز سے عبداللہ شفیق اور ان کی والدہ نے بھی شرکت کی۔عبداللہ شفیق کی والدہ کی دلچسپ بات چیت کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی۔اس بات چیت میں عبداللہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے بیٹے سے کہتی ہیں کہ وہ ہر وقت چھکے اور چوکے نہ مارے۔ ٹیسٹ اوپنر کی والدہ نے کہا کہ ’میں ہمیشہ عبداللہ کو کہتی ہوں کہ زیادہ چوکے چھکے نہ مارا کرے ورنہ آؤٹ ہوجائیگا‘ ۔


عبداللہ نے پی ایس ایل کے 11 میچوں میں 22.81 کی اوسط سے 251 رنز بنائے تھے۔ 22 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2021ء میں کیا اور اس کے بعد سے 5 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔


15 views0 comments
bottom of page