top of page
  • 24newspk

نئے سال کی آمد پر ثانیہ مرزا کے پیغام نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

Updated: Jan 12


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئے سال کی آمد پر انسٹا پوسٹ شیئر کردی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےاپنے اکاؤنٹ سے انسٹاگرام پر نئے سال کے شروع ہونے پر پرانے سال کو الوداع کہنے کے لیے اپنی کچھ تصاویر سیلفیاں شیئر کی ہیں،ثانیہ مرزا نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس 2022ء کے لیے کوئی بہت طویل کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ خوبصورت سیلفیاں ہیں۔



ثانیہ مرزا نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سال 2022 میں کچھ مواقعوں پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سلجھا لیا ہے۔انہوں نےشیئر کی گئی اپنی پوسٹ میںyoucanthandle ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ثانیہ مرزا کی طرف سے شیئر کی گئی پوسٹو ں میں کوئی بھی تصویر شعیب ملک کے ساتھ نہیں ہے جس پ نےمداحوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔



واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان 2010 میں شادی ہو ئی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔12 سال بعد دونوں میں علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی تھیں ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اس بارے میں واضح طور پر کوئی بات نہیں کرتیں تاہم شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔



21 views0 comments
bottom of page