• 24newspk

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا منی بجٹ پر ردعمل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ پر رد عمل ،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے بعد منی بجٹ قومی اسیمبلی میں پیش کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ آئین کا آرٹیکل 73 کے مطابق مالی بل قومی اسیمبلی میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نقل سینیٹ میں پیش کی جاتی ہے، حکومت اب آرٹیکل 73 کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کرے گی۔


‏شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کیا 600 ارب روپے سے زائد منی بجٹ پر سینیٹ کو بائے پاس کیا جائے گا؟ بے ساکھیوں پر کھڑی تباہی سرکار سینیٹ میں فنانس بل پر بات نہیں کر نا چاہتی،پیپلز پارٹی عوام دشمن منی بجٹ کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے،منی بجٹ سے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا، آئے دن بجلی، پیٹرول، گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، کیا وہ منی بجٹ نہیں؟ ادویات، شیر خوار بچوں کی اشیا، کھیت کی تیاری کے آلات مہنگے کر کے کہتے ہیں غریب پر اثر نہیں ہوگا۔

14 views0 comments