top of page
  • Writer's picture24newspk

ناردرن پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی


ملتان(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان میں جاری ڈومیسٹک سیزن کا قو می ٹی 20 کپ کا دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں جاری ہے۔ناردرن نے سدرن پنجاب کو شکست دے کر نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرنتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی ۔ناردرن کی طرف سے سہیل اختر نے 35 اور آصف علی 28 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کی طرف سے محمد الیاس اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سدرن پنجاب نے حدف کا تعاقب کیا تو ان کی پہلی چار وکٹیں 26 رنز پر گر گئیں تھی اور اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہی اور اسکور آہستہ حدف کی جانب بڑھتا رہا لیکن ان کو فتح حاصل نہ ہو سکی۔پاکستا نکی طرف سے تیز ترین سنچری سکور کرنے والے خوشدل شاہ بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔


سدرن پنجاب کی طرف سے عامر یامین 33 اور خوشدل شاہ 26 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ناردرن کی طرف سے حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عیوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ناردن نے سدرن پنجاب کو 5 رنز سے شکست دے دی ۔حارث رؤف کو بہترین باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،


62 views0 comments
bottom of page