top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ سے ٹیم مینجمنٹ ناخوش ،اس کے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر کافی مایوس ہےاور فیلڈنگ معیار کو بہتر بنانے کی کوشش تیز کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز سے پہلے دونوں ٹیموں کو 2 دن پریکٹس کرنے کے لئے ملے ہیں ۔پاکستان نے فیلڈنگ کی ناقص کارکردگی پر قابو پانے کے لئے ٹیم مینجمنٹ نے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔


دورہ پاکستان کرنے والی ٹیم زمبابوے جو پہلے دو ون ڈے میچوں میں کافی دباؤ میں نظر آئی اور دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن مہمان ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور آخری میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے انہوں سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 7 نومبر سے ہونے جا رہا ہے اور مہمان ٹیم کا آخری ون ڈے جیتنے کے بعد مورال بلند ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کو جیت لی ہے لیکن آخری ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے قومی ٹیم کی فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دیا ہے۔ کل جمعرات کو ہونے والے ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور کھلاڑیوں کو کیچز پکڑنے اور تھرو کرنے کی پریکٹس کروائی گئی۔نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ متحرک رکھا گیا جن میں خاٖص طور پر خوشدل شاہ،شاہین شاہ آفریدی، موسیٰ خان،حارث رؤف،ظفر گوہر شامل ہیں۔وکٹ کیپنگ کے سیشن الگ ہوئے جن کی پریکٹس میں محمد رضوان اور روحیل نذیر شامل تھے۔

62 views0 comments
bottom of page