• 24newspk

ناقص وکٹ پر وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے،دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے ۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز کی بیٹنگ جاری ہے،سابق کپتان وسیم اکرم کپتان اور چیئرمین پی سی بی پر برس پڑے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ پر بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور چیئرمین پی سی بی پر برس پڑے۔وسیم اکرم نے کہا کہ کپتان کا کام ہوتا ہے کہ پچ بنانے کے لئے ہدایات جاری کر تے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں چیئرمین پی سی بی وکٹ کے معاملے میں نہیں بولتے تھے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میچ ٹیم کے لئے چیلنج بن گیا ہے، سلو وکٹ بنانے کے لیے کوئی فارمولا ہوتا ہے،ایسی وکٹ ہونی چاہیے جو کم سے کم اسپنرز کو تو مدد ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کا چند روز میں پتا چل گیا تھا کہ میچ ڈرا ہو گا لیکن کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پر دباؤ ہے۔آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کرنا نیک شگون ہے۔


32 views0 comments