24newspk
نسیم شاہ انجری کا شکار ،مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث نیشنل ٹی 20 کپ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قوی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جو پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ 2020 میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کو گروئن میں تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ قومی ٹی 20 کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔
نسیم شاہ کی جگہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کروانے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔سینٹرل پنجاب کے فاسٹ نسیم شاہ پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل بورڈ نسیم شاہ کی انجری کا معائنہ کریں گے ۔
سربراہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کو بڑے احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا۔نسیم شاہ نے ہمیں اپنی تکلیف کا بتایا تو ہم ان کو فوری طور پر نیشنل ٹی 20 کپ میں سے دستبردار کروایا اور ان کو لاہور بلوا لیا ۔نوجوان کرکٹر نسیم شاہ نے پاکستان کے لئے سات ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔