24newspk
نسیم شاہ اچانک کس بیماری میں مبتلا ہو گئے؟ تشویشناک خبر

24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر جنہوں نے ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور افغانستان کے خلاف بیٹنگ بولنگ میں عمدہ نام کمایا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ بعد انجرڈ ہو گیا تھا اور کل ان کی طبیعت خراب ہونے پر ان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان کو تیز بخار ہو گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 19 سالہ کھلاڑی آج رات ہسپتال میں رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی نگرانی کرے گا۔ نسیم شاہ کی انگلینڈ سیریز کے آئندہ میچوں میں شرکت اور اسکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد کیا جائے گا۔
24Newspk: The star fast bowler of Pakistan cricket team who made a good name in batting and bowling against India and Afghanistan in Asia Cup 2022. He was injured after the first match of the series against England and yesterday his health worsened. He was admitted to the hospital with high fever.
The Pakistan Cricket Board (PCB) today revealed that fast bowler Naseem Shah has been diagnosed with pneumonia. The 19-year-old will remain in hospital tonight and will be monitored by the PCB's medical panel. Naseem Shah's participation in the upcoming matches of the England series and departure to New Zealand with the squad will be decided after his medical reports.