24newspk
نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف جو دو چھکے لگائے وہ ٹلا شاٹس نہیں تھے۔۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف

24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف جو دو چھکے لگائے وہ ٹلا شاٹس نہیں تھے۔
نسیم شاہ نے ایک ہی جگہ ہر ایک ہی طرح کی دوشاٹس لگائی ہیں، جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے، پراپر شاٹس کھیلنا ضروری ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ نسیم کی ویڈیو تب کی ہے جب وہ انجری کا شکار تھے، انہیں اکیڈمی میں بیٹنگ شروع کروائی گئی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ جو کھلاڑی صورتحال کے مطابق بہترین کھیلتا اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، نسیم نے افغانستان کے خلاف کیریئر کی دو بہترین شاٹس کھیلیں۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کے بعد نسیم شاہ نے بہترین یادگار چھکے لگائے۔محمدیوسف کا کہنا تھا کہ لڑکے جس طرح کھیل رہے ہیں اس سے لگتا کہ ایشیا کپ جیت کر جائیں گے۔
24Newspk: Pakistan cricket team's batting coach Muhammad Yousuf said that the two sixes that Naseem Shah hit against Afghanistan were not Tilla shots.
Naseem Shah has hit the same two shots at the same place, there is no need to rush, it is important to play proper shots. Mohammad Yousuf said that the video of Naseem was taken when he was injured, he was batting in the academy. was initiated.
Former Test cricketer and batting coach of the national team said that the player who plays the best according to the situation will benefit the team. Shah hit the best memorable sixes. Muhammad Yusuf said that the way the boys are playing, it looks like they will win the Asia Cup.