Search
24newspk
نسیم شاہ یو بیوٹی۔۔ پہلے اوور کی تیسری گیند پر سری لنکا کے سب سے خطرناک بیٹر کی وکٹ اڑا دی

24 نیوز پی کے: تفصیلات کے مطابق جاری ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا اس وقت دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نسیم شاہ نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر ہی کوسل میندس کو خطرناک ان سوئننگ ڈلیوری پر 0 پر آؤٹ کیا۔
پلئینگ الیون پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ، بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، شاداب خان، آصف علی، نسیم شاہ، خوشدل شاہ، حارث رؤف، فخر زمان، محمد نواز ، محمد حسنین اور افتخار احمد شامل ہیں۔