• 24News pk

نظریہ پاکستان کی خاطر مزید قربانیاں دینی پڑیں تو دیں گے علامہ رضی حسینی



کراچی 14 اگست ( 24 نیوز پی کے ) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام حسن اسکوائر تا مزارِ قائد نظریہ پاکستان مارچ، مارچ میں شرکاء سے امیر کراچی علامہ رضی حسینی، ایم پی اے تحریک لبیک پاکستان مفتی قاسم فخری اور یونس سومرو کا خطاب۔

علامہ رضی نے علماء کی قربانیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں چار ہزار دینی مدرسے قائم تھے تحریک آزادی کی لہر چلی تو نہ صرف یہ سارے مدرسے مسمار کئے گئے بلکہ علماء کو توپوں پر باندھ کر شہید کیا گیا طلباء کو درختوں پر پھانسی دی گئی

انگریز مؤرخ لکھتا ہے "میں نے دلی شہر اور مضافات میں 50 کلومٹر فاصلے کا چکر لگایا ایسا درخت اور شاخ نظر نہ آیا جس پر ایک عالم ، طالب اور تحریک ازادی کے جانثار کی لاش نہ لٹکی ہوئی ہو"

لبرل پوچھتے ہیں تحریکِ آزادی میں علما کا کیا کردار تھا۔ نظریہ پاکستان کی خاطر لاکھوں جانیں قربان ہوئی ہیں ہم اسے ڈھولک تھاپ پر رقص کرنے والوں کو ان عظیم جانوں کی قربانیاں ضائع نہیں کرنے دیں گے۔ بلکہ مزید جانوں کی قربانیاں دینی پڑیں تو دینگے لیکن نظریہ پاکستان کے مطابق تکمیل پاکستان کا سفر مکمل کرکے ہی دم لینگے۔

ایم پی اے تحریک لبیک پاکستان یونس سومرو نے کشمیر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں کشمیر میں جہاد کرنے والا غدار ہوگا تو ہمیں بتائیں قائدِ اعظم محمد علی جناح نے کشمیر میں جہاد کا حکم دیا، کیا وہ بھی غدار تھے؟ کیا وہ قبائلی پٹھان جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرکے آزاد کشمیر حاصل کیا وہ بھی غدار تھے؟

مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے تحریک لبیک پاکستان مفتی قاسم فخری نے جشن آزادی کے موقع پر رقص و سرور کی محفلیں منعقد کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے؟ کیا موٹر سائیکل کا سائلنسر نکال کر عوام کو ازیت دینے کا نام آزادی ہے؟ جس وطن عزیز کے حصول کے لیے لاکھوں قیمتی جانیں قربان ہوئی ہوں آج اس قوم کے بچوں کو تاریخ بتانے کے بجائے رقص و سرود کی محفلیں اور کرتب دکھائے جاتے ہیں۔ ہم نے پوچھا کیا ہوا ہے کہتے ہیں ہم آزاد ہوگئے کس سے آزاد ہوگئے غیرت سے آذاد ہوگئے یا شرم سے آزاد ہوگئے۔


بتاریخ: 14 اگست 2020

جاری کردہ: شعبہ نشر اشاعت تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved