top of page
  • Writer's picture24newspk

نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بیٹر بابر اعظم کے بعد راشد خان نے نمبر 2 ٹی ٹوئنٹی بیٹر محمد رضوان کی بھی وکٹ لے لی



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ۔کل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کے 183 کے حدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی مضبوط بیٹنگ لائن لاہور قلندرز کی خطرناک بولنگ کے آگے بے بس نظرآئی ۔پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر ہیں انہوں نے پہلے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کو آؤٹ کیا تھا اور اب انہوں نے دنیا کے نمبر 2 بلے باز محمد رضوان کو کلین بولڈ کر کے میچ لاہور قلندرز کے حق میں کر دیا۔راشد خان نے دوسری گیند پر رائلی روسو کو ا ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے لاہور قلندرز کی میچ میں فتح یقینی کر دی۔




35 views0 comments
bottom of page