• 24newspk

نوجوان بلے باز طہا خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم ان پر غصہ ہو گئے، ویڈیووائرل


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ،پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصہ کیا،کراچی کنگز کی پاور پلے میںی 34 رنز پر پانچ وکٹیں گر گئی تھیں اس کے بد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ عماد وسیم 25 اور عامر یامین 20 رنز بنا سکے،سات کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔


میچ میں بابر اعظم نے بہت کوشش کی کہ آنے والے بلے باز کے ساتھ پارٹنرشپ بنائیں لیکن جو آتا تھا غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو جاتا تھا۔کراچی کنگز کی ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہو رہاتھا ایسے میں ٹیم پر اور بابر اعظم پر یشر بڑھ رہا تھا۔ایک اینڈ پر بابر اعظم کھڑے تھے لیکن دوسرے اینڈ کھلاڑیوں کا آنا جانا لگا ہوا تھا۔میچ کے دوران نو جوان کھلاڑی محمد طہا نے خراب شاٹ کھیلی اور وہ باؤنڈری پر آؤٹ ہو گئے جس پر کپتان بابر اعظم کو غصہ آیا اور حیران رہ گئے کہ کیا شاٹ کھیلی آپ نے وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور شائقین اس پر تبصرے کررہے ہیں ۔




43 views0 comments