24newspk
نوجوان کرکٹر خوشدل شاہ کو صدمہ وہ پاکستان واپس بھی نہیں آسکتے

پشاور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر بلے باز خوشدل شاہ جنہوں نیشنل ٹی 20 کپ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری اسکور کی اور جارح مزاجی سے بلے بازی کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔خوشدل شاہ کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔خوشدل شاہ ان دنوں قومی ٹیم ک ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں لیکن وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے ۔
ان کے والد کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کو متعدد بار پشاور ہسپتال میں لے جایا گیا۔ان کی نماز جنازہ ڈیری سیدان میں ادا کی جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔سیریز کا آغاز پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا جو 18 دسمبرکو کھیلا جائے گا دوسرا ٹی 20 میچ 20 دسمبر اور تیسرا ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا،اس کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
خوشدل شاہ نے نیشنل ٹی 20 کپ 2020 میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری اسکور کی تھی اس سے پہلے 2012 میں احمد شہزاد نے 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
خوشدل شاہ نے پاکستان کے لئے اب تک ایک ون ڈے اور چار ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔خوشدل شاہ پاکستان سپر لیگ میں ملطان سلطان اور پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں