24newspk
لنکا پریمیر لیگ کا میدان لگنے سے پہلے ہی ویران ہوتا نظر آنے لگا مگر کیوں

کولمبو (کرکٹ نیوز پی کے) نومبر کے آخر میں شروع ہونے والی لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کا پہلا ایڈیشن شروع ہونے پہلے ہی لیگ ویران ہوتا نظرآنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ نومبر کے آخر میں متوقع ہے لیکن ایل پی ایل انتظامیہ کی طرف سے یلگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو 14 دن قرنطینہ رہنے کی شرط لیگ مین شرکت کرنے والے ٹاپ کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی کا سبب بننے لگی۔ٹاپ کرکٹرز کی عدم شرکت لیگ کے رنگ پھیکا کر دے گا۔
ایونٹ میں جو باقی کھلاڑی بدستور حصہ لینے کے خواہشمندہیں وہ عالمی سطح پر زیادہ نمایاں نہیں ۔ لیگ میں ٹیموں کی فروخت کا عمل رواں ہفتے مکمل ہونے اور پلیئرز ڈرافٹ یکم اکتوبر کو متوقع ہے۔سری لنکا کی وزارت کھیل کی طرف سے دوسرے ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے 14 دن قرنطینہ میں رہنے پر پابندگی ہوگی اور اس میں کوئی رعایت دینے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
سری لنکن بورڈ کے نائب صدر اور لنکن پریمیر لیگ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وزارت کھیل پابندی پر بضد رہی تو پھر ایل پی ایل میں ٹاپ کھلاڑیوں کی شرکت نہیں ہو سکے گی۔ لیگ میں 150 کھلاڑیوں کو شارت لسٹ کیا گیا ہے اور ڈرافٹ میں ہر فرنچائزکو زیادہ سے زیادہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنی ہوگی۔