top of page
  • Writer's picture24newspk

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، اعظم خان کی دھواں دھار بلے بازی،سندھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا


راولپنڈی(کرکٹ نیوز پی کے) نیشنل ٹی 20 کپ میں نوجوان کرکٹر بلے باز اعظم خان نے اپنی ٹیم کے لئے عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلادی۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ نوجوان بلے باز اعظم خان اور جو نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔اعظم خان نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں سندھ اور ناردرن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سندھ کی طرف سے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔


ناردرن اور سندھ کے درمیان میچ میں ناردرن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سندھ نے مقررہ 20 اوررز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔سندھ کی طرف سے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز نے عمدہ اننگز کھیلی انہوں نے 88 رنز کی بہترین اننگز کھیلی ،اعظم خان نے 43 گیندوں پر 8 چھکے اور ۵ چوکے لگائے۔ان کے علاوہ سرفراز احمد نے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ناردرن نے 221 رنز کے حدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنا سکی۔ناردرن کی طرف سے زیشان ملک 61 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ان کے علاوہ عمر امین نے 51 رنز کی اننگز کھیلی حیدر علی 27 رنز کے بنا سکے۔سندھ نے ٹورنامنٹ میں مسلسل چار میچ جیت کر اپنی جگہ سیمی فائل میں پکی کر لی ہے۔اعظم خان کو ان کی بہترین بلے بازی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

73 views0 comments
bottom of page