24newspk
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ،دفاعی چمپئن ناردرن نے خیبرپختوانخوا کو 79 رنز سے شکست دیدی

ملتان(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز نیشنل ٹی 20 کپ سے ملتان میں شروع ہو گیا ہے۔کل 30 ستمیبر کو افتتاحی میچ میں ناردرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ناردرن نے خیبرپختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 3 کھلاڑیون کے نقصان پر 242 رنز اسکور کیے۔ناردرن کی طرف سے حید ر علی نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی انہوں نے 48 گیندوں پر 90 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ ذیشان ملک نے 47 گیندوں پر77 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 180 رنز کی شراکت ہوئی ۔ ان کے علاوہ آصف علی 23 علی عمران 21 اور اور عمر امین نے 14 رنز بنائے ۔خیبر پختونخوا کی طرف سے جنید خان نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیبر پختونخوا کی ٹیم243 پہاڑ جیسے حدف کا تعاقب میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنا سکی۔خیبر پختونخوا کے بلے باز شروع سے ہی مشکلات کا شکار تھی۔ان کے اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 5 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز کوئی بڑی اننگز کھیل نہیں سکے ایک بعد ایک وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے صاحبزادہ فرحان نے اپنی ٹیم کے لئے ایک اچھی اننگز کھیلی لیکن ان کا ساتھ کسی نے نہیں دیا۔صاحبزادہ فرحان نے 48 گیندوں پر 62 رنز بنائے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔دوسرے کھلاڑیوں میں افٹخار احمد 28 ،شعیب ملک 20 ،محمد رضوان 17 کے ساتھ نمایاں رہے۔ ناردرن کی طرف سے محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں لیں جبکہ سہیل تنویر اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کی ،حارث سہیل اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی