24newspk
نیشنل ٹی20 میں شاہین شاہ کی تباہ کن باولنگ ،شاہین آفریدی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ملتان(کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں 4 مربہ پانچ وکٹیں حاصل کرکے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں ۔
پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ جار ہے پہلے مرحلے میں ملتان میں میچز کھیلے جا رہے ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی جو خیبر پختونخوا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے سندھ کے خلاف 4 اوورز میں 21 دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے لئے 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پہلے پاکستانی باؤلر ہیں ۔دنیا میں سب سے زیادہ مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے لستھ ملنگا کے پاس ہے انہوں نے 5 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔
نیشنل ٹی 20 کپ ملتان میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔ خیبر پختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کع پہلے سندھ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔سندھ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔سندھ کی طرف سے شرجیل خان نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 90 رنز بنائے اور ان کو شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا۔
خیبر پختونخوا نے 187 رنز کا حدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں پورا کر لیا۔خیبر پختونخوا کی طرف سے محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ،ان کے علاوہ فخر زمان نے 41 گیندوں پر 61 رنز بنائے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔افتخار احمد 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین شاہ کو بہترین باؤلنگ کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔