top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی کرکٹ کی 16 رکنی سکواڈ کا اعلان


24نیوز پی کے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے 16رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو موقع دی گیا ہے۔قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جن میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ باؤلر حسن علی شامل ہیں ۔


قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے باقی کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2023 کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جنوری دوسرا 12 اور تیسرا 14 جنوری 2023 کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

14 views0 comments
bottom of page