24newspk
نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جلد پاکستان آئیں گے، کراچی اور لاہور میں نئی پچز کی تیاری

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں نئی پچوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے والا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نئی پچز کی تعمیر کا کام دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہوم ٹور کے دوران خراب پچز پر پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئندہ سیزن کے لیے نئی پچز تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی بڑی ٹیمیں دو بار ملک کا دورہ کرتی نظر آئیں گی۔