top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ اور افغانستان کی پچ بنانے والے کیوریٹر نے خودکشی کرلی


ویبب ڈیسک (24 نیوز پی کے)ابوظبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی کیوریٹر نے خودکشی کرلی ہے۔


ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والا کیوریٹر مبینہ طور پر مردہ پایا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، ابوظہبی اسٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے بتایا جارہاہے۔موہن سنگھ نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے کل کھیلے گئے میچ کی پچ بنائی تھی، افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں ہیں۔


موہن ستمبر 2004 میں موہالی کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان میں کیوریٹر بننے کی تربیت کے بعد ابوظہبی آئے تھے، پہلے گراؤنڈ سپروائزر کے ساتھ ساتھ کوچز کی مدد کرتے تھے۔ وہ 18 سال سے پچ کیوریٹر ہیں۔ اپریل 2006 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے اسٹیڈیم کے افتتاحی ایک روزہ میچ کے لیے پچ کی تیاری ان کے پہلے بڑے کاموں میں سے ایک تھا۔اسٹیڈیم میں اپنے دور میں، انہیں ماضی میں کویت، قطر اور ملائیشیا میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کرائے گئے تین مختلف کیوریٹر کورسز پر بھیجا گیا ہے۔


51 views0 comments
bottom of page