24newspk
نیوزی لینڈ بورڈ کی دوبارہ پاکستان سے سیریز کھیلنے کی پیشکش! پی سی بی نے کیا جواب دیا؟ بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)نیوزیی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کے بعد پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی حرکت پر بہت مایوس ہوئے اور ان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی جسے پی سی بی نے مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں ۔ 17 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جاناتھا شائقین کرکٹ پرجوش تھے لوگ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے جا رہے تھے اور نیوزی لینڈ کو 18 سال بعد پاکستان میں کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے اور پورے پاکستان میں ایک خوشی کی لہر دوڑ رہی تھی کہ پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر بحال ہونے ا رہی تھی لیکن اچانک میچ سے کچھ لمحے پہلے مہمان ٹیم نے تھریٹ الرٹ کی بنا پر پورا دورہ منسوخ کر دیا اور اپنے وطن واپس جانے کا اعلان کر دیا۔
جس سے پاکستان کرکٹ کو شدید دھچکا پہنچ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی میں جانے کا اعلان کر دیاہے ۔یاد رہے کہ 17 اکتوبر سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہاہے اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں جس کیلئے انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی شیڈول ہے جس پر خطرات منڈلانے لگ گئے ہیں ۔