24newspk
نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز بھی نہیں ہوں گی جتنی پاکستان نے انہیں سیکیورٹی دی تھی، شیخ رشید

اسلام آباد(24 نیوز پی کے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرکے واپسی کی راہ اپنائ جس پر شائقین کرکٹ غم و غصہ سے نڈھال ہیں۔ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔
اس دورہ سے پاکستان کو نہ صرف مالی نقصان ہوا جبکہ پاکستان کی ساکھ بھی خراب ہوئ۔ آئندہ ماہ ہونے والا انگلینڈ ٹور بھی خدشات کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے یہ حرکت سب کے لیے حیران کن ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹوٹل اتنی فورس نہیں جتنی پاکستان نے اُنہیں سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ان سب کے باوجود بھی اگر وہ دورے کو منسوخ کر گۓ ہیں تو اس کے پیچھے کوئ نہ کوئ سازش چھپی ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئ تھی۔نیوزی لینڈ کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی تھی ،نیوزی لینڈ سیکیورٹی کو بہانا بنا کر دورہ منسوخ کر دیا جس پر پاکستان کے عوام ،قومی کرکٹرز او ر انٹرنیشنل کرکٹرز بھی نیوزی لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔