24newspk
نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ سکواڈز کی بھرپور تیاریاں جاری
Updated: Dec 14, 2020

کوئنز ٹاﺅن (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ سکواڈز کی کوئنز ٹاون (نیوزی لینڈ) میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، پاکستان شاہینز اور قومی ٹیم کے سکواڈز اپنے اپنے کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ ز نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں جہاں قومی ٹیم کرائسٹ چرچ میں آئیسولیشن کا مشکل وقت گزارنے بعد کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گئی تھی وہاں پہنچ کر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز نے پریکٹس شروع کر دی ہے اور اپنے اپنے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ جاری ہے۔پقومی کرکٹ ٹیم نے 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلنا ہے جبکہ پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کھیلنا ہے، پاکستان شاہینز میں ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق قومی ٹی 20 سکواڈ نے ؎ایونٹ سینٹر میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن کیا اور آج اپنا پہلا انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلا ہے جبکہ سینئر یو بیس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دئیے گئے۔نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان شاہینز کی تیاریاں بھی جاری ہیں ،پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی جہاں واحد 4 روزہ میچ 16 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا۔