top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لئےٹیم کا اعلان کر دیا! کون کون سے بڑے کھلاڑی پاکستان نہیں آرہے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے،نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن, ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، جیمی نیشیم، کائل جیمسین اور راس ٹیلر ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اس دورے کی منظوری دے چکا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 اور تیسرا ون ڈے 21 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ پانچوں ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی 20 میچ 25 ستمبر دوسرا ٹی 20 میچ 26 ستمبر ،تیسرا ٹی 20 میچ 29 ستمبر چوتھا ٹی 20 میچ یکم اکتوبر اور پانچواں تین اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

113 views0 comments
bottom of page