top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ نے دفائی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کا آغاز جیت سے کیا


24 نیوزپی کے: بارت میں جاری آئی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفائی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔


احمدآباد میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو9 کھلاڑیوں کے نقصان پر282 رنز تک محدود کر دیا۔انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا،جوز بٹلر نے 43 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے۔


نیوزی لینڈ نے 283 رنز کا حدف 36.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کی طرف کونوے اور روندرا نے سنچریاں اسکور کیں ۔کونوے نے 152 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور روندرا نے 123 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔روندرا کو آلراؤنڈر پرفامنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


10 views0 comments
bottom of page