24newspk
نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو شرمناک شکست دے دی

کرائسٹ چرچ (کرکٹ نیوز پی کے) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 176 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے 93 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ان کے کپتان کین ولیمسن نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی انہوں نے 238 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ہینری نکولس نے 157 اور ڈیرل مچل 102 رنز بنائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پہاڑ جیسا اسکور دیکھ کر پریشان ہوگئی اور پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کر سکا۔اظہر علی اور ظفر گوہر نے 37،37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کائل جیمی سن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے بھی تین پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کائل جیمی سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور کپتان کین ولیمسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔