top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلےٹی 20 میچ میں شکست دے دی


آکلینڈ(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آکلینڈ میں کھیلا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر گئی آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے جو صفر پر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے مجموعی اسکور 39 پر رنز پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے ۔

شاداب خان اور عماد وسیم نے تھوڑی پارٹنر شپ قائم کی اور 79 اسکور پر عماد وسیم بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد فہیم اشرف نے شاداب خا ن کے ساتھ مل ٹیم کے اسکور آگے لے کر گئے اور 114 رنز پر شاداب خان 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 153 رنز بنا سکی۔پاکستان کی طرف سے شاداب خان 42 ،فہیم اشرف 31 اور عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور اسکاٹ کاگلیجن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔


نیوزی لینڈ نے 153 رنز کا حدف 18.5 میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سیفرٹ 57 اور مارک چمپمین نے 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے دوسرا ٹی 20 میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گاْ۔



49 views0 comments
bottom of page