top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال اچانک دورہ ختم کرنے پر پی سی بی کو معاوضہ ادا کیا۔



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ سال ستمبر 2021 میں اچانک دورہ ختم کرنے پر معاوضہ ادا کر دیا ہے۔

معاوضے کی رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی اب نیوزی لینڈ کے اگلے سال پاکستان کے دورے سے بھاری منافع کمائے گا جہاں 10 وائٹ بال گیمز کھیلے جائیں گے۔


دریں اثنا، دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات معمول پر آ گئے ہیں، پی سی بی نے آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اکتوبر میں کرائسٹ چرچ میں سہ رخی سیریز میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔پی سی بی انگلینڈ کے ساتھ تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے کی تصدیق کرے گا کیونکہ وہ اکتوبر میں سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔


یاد رہے کہ بلیک کیپس نے، 17 ستمبر 2021 کو راولپنڈی میں پہلے ون ڈے کے آغاز سے عین قبل، سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے گھر واپسی کا انتخاب کیا۔اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن کو فون کال بھی نہ روک سکی، یوں 18 سال بعد شائقین کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دوبارہ پاکستان میں کھیلتا دیکھنے کی خواہش ادھوری ہی رہ گئی۔


بعد ازاں انگلینڈ نے بھی اپنی مرد اور خواتین ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے دستبردار ہو گئے۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا کہ وہ نیوزی لینڈ سے ہرجانہ ادا کرنے کو کہیں گے۔نیوزی لینڈ دسمبر 2022/جنوری 2023 میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ وہ اپریل 2023 میں منسوخ ہونے والے دورے کی ادائیگی کرے گا، جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گا۔

27 views0 comments
bottom of page