top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ٹویٹ



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے آج دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا کہ اچانک مہمان ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے بنا پر دورہ ملتوی کر دیا. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوویٹ کرتے لکھا کہ ‏اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا ۔


وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے. اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.


‏ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں۔اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے.

تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی..



38 views0 comments
bottom of page