24newspk
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دورے کی منسوخی کیلئے دھمکی آمیز ای میل کرنے پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دورے کی منسوخی کیلئے دھمکی آمیز ای میل کرنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی کر کے واپس وطن چلے جانے کے پیچھے بقول نیوزی لینڈ بورڈ کہ ان کو سیکیورٹی تھریٹ ملے تھے اس کی نکوائری ہوئی تو پتا چلا کہ فیک اکاؤنٹس سے میل کی گئی تھی ،ایف آئی اے سب انسپکٹر محمد وسیم خان کی مدیت میں مقدمہ درج کیا گیا
ایٖف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے hamzaafridi7899@gmail. com کے زریعے ای میل کی گئی،ایف آئی آر میں ای میل hamzaafridi7899@gmail. com کا ذکر موجودای میل کے ذریعے نیوزی لینڈ پولیس سے رابطہ کیا گیا، ای میل کرکے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ای میل جس ڈیوائس سے منسلک اس سے دیگر 14 ای میل اکاونٹس بھی جڑے ہیں۔ای میل کی آئی پی سینگاپور سے نکلی ہے، جہاں سے یہ بھارت سے جڑی ہے۔ایف آئی اے مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملے پر تحقیقات کرے گا
