• 24newspk

”نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کو کافی محنت کرنا ہو گی“

Updated: Dec 12, 2020


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس اب صرف 10 دس دن ہونگے جس میں ان کو بہت محنت کرنا ہوگی ۔


تفصیلات کے مطابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پچھلے 14 دن سے آئیسولیشن میں ہونے کی وجہ سے ٹیم کو ذہنی طور پر بھی تھکا دیا ہوگا اس لئے ان کو اس صورتحال سے نکلنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی ۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اگلے دس دن ٹیم کے لئے بہت اہم ہونگے سنا ہے کہ صبح میں ٹیسٹ میچ کی تیاری اور شام میں ٹی 20 کے لئے تیاری کرے گی ایسے مشکل حالات کے باوجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن وقت کم ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کو آئیسولیشن سے نکال دیا گیا تھا اور وی کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گئی تھی ۔سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔17 دسمبر کو پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔قومی سکواڈ نے مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے پر وہ کافی خوش دیکھائی دے رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلا ف سیریز کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

47 views0 comments