24newspk
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں تماشائیوں کی موجودگی پر عماد وسیم کا کیا کہنا ہے؟

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف 18 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کی تیاروں میں مصروف ہے۔قومی ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں تماشائیوں کے آنے پر بے حد خوش ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ کورونا وائرس میں یہ پہلی سیریز کھیل رہے ہیں جس میں تماشائی آئیں گے اور میچ سے لطف اندوز ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ میں اگر تماشائی موجود ہوں تو کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ قومی ٹیم نے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے بلے بازی اور باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔
آل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی 20سیریز کیلئے بڑی محنت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈمیں تماشائیوں کی موجودگی سے ہمیں سپورٹ ملے گی قومی ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی کارکردگی دکھائیں ۔