24newspk
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیو ں کا امکان

آکلینڈ(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا،نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے نیوزی لینڈ کلین سوئیپ کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا اس لئے قومی ٹیم میں آج کے میچ کئے لئے کچھ تبدیلیاں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے خلاف آخری ٹی 20 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں ۔پچھلے دونوں ٹی 20 میچز میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی عبداللہ شفیق،وہاب ریاض اور خوشدل شاہ کو تیسرے میچ میں ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔تیسرے میچ کے لئے خوشدل شاہ کی جگہ سرفراز احمد یا حسین طلعت کو موقع دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق امحمد حسنین اور افتخار احمد کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں کھیلنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں 0-2 برتری حاصل ہے۔