top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں سنچری سکور کرکے بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا


لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے کپتان بن گئے ہیں، بابر اعظم نے اب تک بطور کپتان تین سنچریاں بنائی ہیں،بھارت کے کپتان روہت شرما اور سوئٹزرلینڈ کے کپتان فہیم نذیر دو، دو سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


مجموعی طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں میں بھارت کے کپتان روہت شرما چار سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم نے تین سنچریاں بنائی ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، آسٹریلیا کے گلین میسکویل، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور جمہوریہ چیک کے سبرون ڈاویزی نے بھی تین، تین انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی ہیں۔

0 views0 comments
bottom of page