24newspk
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزشائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ این سی او سی کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ستمبر میں کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران تماشائیوں کے داخلے کی اجازت دیدی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔جن لوگوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے صرف وہی افراد سٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔راولپنڈی میں 4500 جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 5500 شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔