24newspk
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان!کس کھلاڑی کو سکواڈ سے نکال دیا گیا؟جانئیے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔20رکنی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق قومی سکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ زاہد محمود، شاہنواز دھانی اورمحمد وسیم جونیئر بھی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔حارث سہیل ، سلمان علی آغا، سرفراز احمداور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم سے نکالا جانا ایک حیران کن تبدیلی ہے جب کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے وننگ کیپٹن ہیں اور ون ڈے میچز میں کافی اچھا پرفرارم کرتے آئے ہیں۔ ان کی جگہ محمد حارث کو وکٹ کیپر رکھا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ سیر یز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں اور یہ میچز 17،19،اور 21 ستمبر کو کھلیں جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ، شاداب خان، عبدا للہ شفیق ، امام الحق، فخر زما ، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ افتخار احمد، حارث روف، حسن علی، محمد حارث، محمد رضوان اور محمد حسنین بھی قومی سکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔