top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ، پاکستانی ٹیم کن تیاریوں میں مصروف ہے ؟ بابر اعظم نے بتا دیا


لاہور(24 نیوز پی کے)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں ہماری محنت ضرور رنگ لائے گی۔بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ساتھ لیکر چلوں ،نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط حریف ہےاور ہوم سیریز ہماری لئے آسان نہیں ہوگی امید ہے کہ ہر کھلاڑی محنت سے کھیل پیش کرے گا.

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل بروز جمعہ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔میچز لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پہلے تین ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کہ دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں دو ٹی 20 میچ اور دو ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے،باقی تین ون ڈے میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

13 views0 comments
bottom of page