24newspk
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں فارمیٹس میں بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان خان نائب کپتان ہونگے۔
ون ڈے ٹیم ون ڈے ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان اور دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق ،وکٹ کیپر محمد رضوان ،شان مسعود،حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ ابرار احمد،طیب طاہراور عباس آفریدی کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ٹیم ٹی 20 ٹیم میں کپتان بابر اعظم نائب کپتان شاداب خان ، وکٹ کیپر محمد رضوان،افتخار احمد،صائم ایوب ،شان مسعود،فخر زمان ، فہیم اشرف، حارث رؤف، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔