top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ کے لیجنڈری کرکٹر انتقال کر گئے


ویلنگٹن (کرکٹ نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر جان رچرڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ ری کرکٹر جان رچرڈ 3جون 1928 میں آکلینڈ میں پیدا ہوئے۔جان رچرڈ نے اپنے کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 23 جولائی 1949 میں کیا تھا۔ا نہوں نے اس میچ میں پہلے اننگز میں 50 اور دوسری اننگز میں 25 رنز بنائے تھے ۔جان رچرڈ نیوزی لینڈ ٹیم کے آلراؤنڈر تھے ۔

لیجنڈری کرکٹر نے نیوزی لینڈ کے لئے 58 ٹیسٹ میچ کھیلے ۔انہوں نے 58 ٹیسٹ میچوں میں 3428 رنز بنائے اور اس میں 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں ۔ان کا ایک اننگز میں سب زیادہ اسکور 146 تھا۔ان کی باؤلنگ کی بات کریں تو انہوں نے نیوز لینڈکے لئے 85 وکٹیں بھی حاصل کیں اور ان کی بہترین باؤلنگ 6/60 تھی۔جان رچرڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 16128 رنز اور 466 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر آلراؤنڈر جان رچرڈ ریڈ کی موت سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا ایک عمدہ دور ختم ہو گیا۔انہوں نے 20 سال تک ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلی ۔جان رچرڈ کا نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے لئے بڑی خدمات ہیں ۔انہوں ٹیم میں اس وقت ایک امید جگائی جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت پیچھے تھی۔ان کی کرکٹ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

74 views0 comments
bottom of page