top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوزی لینڈ کے لیے شرمناک لمحہ، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے کے بعد جہااں پاکستانی عوام کو دکھ پہنچا وہاں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کی اس حرکت پر حیران رہ گئے ،نیوزی لینڈ پر کڑی تنقید کی جار ہی ہے،پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ تب کیا تھا جب کرائسٹ چرچ میں مسجد میں مسلمانوں پر حملہ ہوا تھا اس وقت پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیلی ،جب نیوزی لینڈ پاکستان آئی تو مہمان ٹیم کو فول پرف سکیورٹی دی گئی میچ شروع ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے تک سب کچھ ٹھیک تھا اچانک مہمان ٹیم نے دورہ منسوخ کر دیا ،سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کے اس رویہ پر بڑی تنقید ہو رہی ہے،ایسے میں دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔



ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کرس گیل کہنا تھا کہ میں پاکستان جارہاہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ویڈیو پیغام میں پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا تھا۔


677 views0 comments
bottom of page