top of page
  • Writer's picture24newspk

نیوز ی لینڈ اور انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان،سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے


لاہور (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی 20 سے پہلے دنیا کی دو بڑی ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ کریں گی دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کے جائزے کے لئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسرے ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن کل صبح پہنچیں گے۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق انگلینڈ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بور ڈ نے دورہ پاکستان کے لئے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں اور ماہرین آئندہ ہفتے سے کا م کا باقاعدہ آغاز کریں گے جبکہ سیکیورٹی ماہرین کو پنجاب اور فیڈرل افسر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی افسر قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ،دونو ں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ون ڈے میچز 16 ستمبر سے 21 ستمبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان 25 ستمبر سے 03 اکتوبر تک پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ اکتوبر میں کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔


40 views0 comments
bottom of page