• 24newspk

"وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں"سٹیڈیم میں لگائے گئے نعرے پر بابر کا رد عمل


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہے ہے، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔شائقین کرکٹ نے مہمان ٹیم آسٹریلیا کا بہترین استقبال کیا اور گراؤنڈ میں بھی آسٹریلیوی کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بھی ایک نعرہ سنا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم فیلڈنگ کر رہے ہیں اور اسی دوران سٹیڈیم میں ایک نعرہ گونجتا ہے کہ" وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں "جسے سن کر بابر بھی ہنس پڑتے ہیں۔


دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن ہے۔آسٹریلیا نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان 505 رنز بنائے،آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ 160 اور ایلکس کیری 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔



41 views0 comments